Home سیاست اسلام آباد پولیس کا ظلم ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے،عمران خان

اسلام آباد پولیس کا ظلم ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے،عمران خان

Share
Share

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ پولیس ایسے وقت میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاوٴن ہے جب قومی انتخابات محض چند ماہ کے فاصلے پر ہیں اسلام آباد پولیس کا ظلم ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ایک بدعنوان آئی جی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایسے وقت میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاوٴن میں لگی ہوئی ہے جب قومی انتخابات محض چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب افضل خان جیسے نوجوان، جو یونین کونسل ایف ٹین سے ہماراچیئرمین اور ابھرتاہوا نوجوان رہنماہے،ایک تحریک کاحصہ ہوں تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو پختہ ہی کرتی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...