Home سیاست سہ فریقی مذاکرات،سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

سہ فریقی مذاکرات،سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: پانچویں چین، افغانستان ، پاکستان وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

پاک ، چین ، افغان سہ فریقی مذاکرات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، چینی وزیر خارجہ چن گانگ اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے شرکت کی.

اجلاس میں تینوں فریقین نے سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے مشترکہ مفاد میں ہے، باہمی احترام اور فائدے کے اصولوں پر مبنی سلامتی، ترقی اور تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔

اجلاس میں سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام سمیت ٹی ٹی پی، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ وغیرہ کو اپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...