Home سیاست عمران خان کے طبی معائنے کیلئے پمز اور پولی کلینک کے 2 میڈیکل بورڈز تشکیل دیدئیے گئے

عمران خان کے طبی معائنے کیلئے پمز اور پولی کلینک کے 2 میڈیکل بورڈز تشکیل دیدئیے گئے

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے طبی معائنے کیلئے پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں دو میڈکل بورڈز بنا دیئے گئے۔

پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ میں 7 ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، چیئرمین کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر فرید اللہ شاہ، فزیشن کارڈیالوجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر مامون قادر، آرتھو کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد اختر خان، کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر سیمہ شان، سرجن سرجری ڈاکٹر تصور مرزا، سی سی ایم او ڈاکٹر امتیاز احمد اور ایسوسی ایٹ پیتھولوجسٹ ڈاکٹر خدیجہ افتخار بورڈ کا حصہ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز کی جانب سے بنائے گئے دوسرے میڈیکل بورڈ میں 5 ماہر ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹر نعیم ملک کو میڈیکل بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...