Home Uncategorized رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی قانون توڑتے ہوئے نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی قانون توڑتے ہوئے نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

Share
Share

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر نامناسب لباس میں فوٹو پوسٹ کرنے پر سعودی قانون توڑنے کا خطرہ مول لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کے بعد دارالحکومت ریاض میں مقیم ہیں جبکہ انکی گرل فرینڈ اور بچے بھی ماحول میں ڈھلنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم سعودی عرب کے قانون یورپ کے مقابلے زیادہ سخت ہیں۔

اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوئمنگ پول میں نامناسب لباس میں تصاویر پوسٹ کی ہیں، سعودی سوشل میڈیا قانون کے تحت عریاں، نیم عریاں تصاویر پوسٹ کرنے سے منع کرتا ہے جبکہ ایسے لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں جس میں جسم نمایاں ہو۔

رونالڈو اور جارجینا نے اب تک شادی نہیں کی ہے تاہم غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے سے روکنے کے قوانین کے باوجود اسٹار فٹبالر کو اجازت دی گئی تھی، یہ نرمی حکومت کی جانب سے محض رونالڈو کی فیملی تک محدود ہے۔

دوسری جانب رونالڈو کی ٹیم النصر کے میدان پر حالات اچھے نہیں ہیں، کیونکہ انکی ٹیم ایک میچ مزید ڈرا کرکے سعودی پرو لیگ ٹائٹل جیتنے سے مزید دور جاچکی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...