Home Uncategorized واٹس ایپ نے 2 اہم فیچر متعارف کرادیئے

واٹس ایپ نے 2 اہم فیچر متعارف کرادیئے

Share
Share

سان فرانسسكو: میٹا کمپنی بہت تیزی سے واٹس ایپ میں انتہائی مثبت تبدیلیا پیش کر رہی ہیں اور صرف چند دنوں کے اندر ہی دو اہم فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔

، ان میں ایک تو گروپ میسجنگ اور اس کی انتظامیہ سے متعلق ہیں تو دوم غیر ضروری اسپیم کال کو آسانی سے بلاک کرنا شامل ہے۔

واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن 2.23.10.8 میں کسی گروپ میں ہونے کی صورت میں کسی رکن سےنامناسب پیغام کی شکایت براہِ راست گروپ ایڈمن سے کی جاسکے گی۔ اسے فیس بک اور یوٹیوب کی طرح ہی ’رپورٹ‘ کرنے کا نام دیا گیا ہے۔

اس کے لیے اب پیغام پر ٹیپ کرکے ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے رپورٹ منتخب کرکے اپنا پیغام ایڈمن تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

اس آپشن کا مقصد گروپ کو دل آزاری سے پاک اور گفتگو کو محفوظ بنانا ہے۔

ادھر ایک اور اہم تبدیلی کے تحت صارفین نچلی (باٹم) نیوی گیشن بار ایک آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ پر غیرضروری فون کال اور نمبر کو خاموش کیا جاسکتا ہے۔ یہ آپشن بھی پہلے اینڈروئڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس اہم سہولت کو فی الحال بی ٹا ٹیسٹر آزمارہے ہیں۔ اس کے لیے یوزرانٹرفیس کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور نیوی گیشن بار کو نیچے پہنچا کر اس میں یہ آپشن شامل کیا گیا ہے۔

یہ سہولت واٹس ایپ بی ٹا کے ورژن 2.23.10.7 میں پیش کی گئی ہے۔ اس کے لیے سیٹنگ میں جاکر پرائیوٹ مینو میں جاکر اسپیم فون نمبروں کو خاموش کرایا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ نمبر کال لاگ میں نمودار ہوتے رہیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فیچر کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...