Home نیوز پاکستان زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مزید کم ہوگئے

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مزید کم ہوگئے

Share
Share

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے،جو رواں ہفتے مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 5 مئی کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 4 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ ہی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 99 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...