Home نیوز پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

Share
Share

اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جاسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 77.44 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...