Home نیوز پاکستان حج آپریشن کاآغاز21مئی سے ہوگاپہلی پروازکراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگی

حج آپریشن کاآغاز21مئی سے ہوگاپہلی پروازکراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی جبکہ 17 مئی سے معاونین کی پہلی ٹیم روانہ ہوگی۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمودکاکہناہے کہ رواں سال حج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا سخت حج کے لیے تیار رہیں۔

حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے بتایا کہ حج انتظامات سے متعلق کچھ سہولیات تاخیر کا شکار تھیں، گزشتہ برس کا حج آسان حج تھا کیونکہ 80 ہزار لوگوں نے حج کیا لیکن اس سال پونے دو لاکھ حاجی پاکستان سے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال حج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا سخت حج کے لیے تیار رہیں البتہ مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی حج انتظامات میں کوتاہی ہو تو نشاندہی کی جائی، مجھے حاجی کیمپ میں کچھ حاجیوں نے شکایت کی کہ ہمارے پاس قربانی کے پیسے نہیں۔ ہم حج اخراجات کو کم کر رہے ہیں اور سرکاری حج اسکیم کے تحت حاجیوں کو قربانی ہم کروا رہے ہیں، اب حاجیوں کو 720 ریال کی رقم حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 2019 میں مکہ مکرمہ میں بلڈنگز 2600 ریال اور اس سال 2100 ریال میں لے رہے ہیں جبکہ گزشتہ برس سفری کرایہ پر ہزار ڈالر اس سال 900 ڈالر ہے۔ بلڈنگز لینے کا کام رمضان میں ہوجانا چاہیے تھا مگر ابھی ہم نے بک کی۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ روڈ ٹو مکہ کے تحت امیگریشن صرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوگی اور روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ سے 26 ہزار حاجیوں کی امیگریشن ہوگی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ ہر حاجی تربیت لیکر حج ہر جائے گا ورنہ ان کا شیڈول دوبارہ ترتیب دیا جائے گا اس کے ساتھ ہر حاجی کو فری سم سعودی عرب میں ملے گی۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...