Home نیوز پاکستان لال حویلی پر پولیس کا چھاپا،مختلف حصوں کی تلاشی لی

لال حویلی پر پولیس کا چھاپا،مختلف حصوں کی تلاشی لی

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہشگاہ لال حویلی پر پولیس نے چھاپا مارا ہے، شیخ رشید اور ان کے بھتیجے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق لال حویلی میں موجود نہیں تھے، پولیس نے مختلف حصوں کی تلاشی لی۔

لال حویلی ذرائع سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی نفری ایلیٹ کمانڈوز کے ساتھ لال حویلی میں داخل ہوتی ہے۔

لال حویلی میں قائم سیاسی بیٹھک اور مختلف حصوں کی تلاشی لی گی لیکن سابق وزیرداخلہ اور شیخ راشد شفیق حویلی پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے پولیس خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی کے پرتشدد مظاہروں میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد بھی ملوث تھے جن پر مقدمہ بھی درج ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...