Home سیاست علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی نظر بندی کالعدم قرار ،رہائی کاحکم

علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی نظر بندی کالعدم قرار ،رہائی کاحکم

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما ء علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردئیے پی ٹی آئی کیدونوں رہنماوٴں پر 3 ایم پی او کے تحت مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوٴں کی ایم پی او کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

تحریک انصاف کے دونوں رہنماوٴں پر 3 ایم پی او کے تحت مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماوٴں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا تھا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...