Home سیاست ٹھوس حقائق کے بجائے مفروضوں کی بنیاد پر فیصلہ سازی تباہ کن ہے،پی ٹی آئی

ٹھوس حقائق کے بجائے مفروضوں کی بنیاد پر فیصلہ سازی تباہ کن ہے،پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم لندن پلان کے تحت طے شدہ شرمناک سیاسی نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔ محض شکوک و شبہات یا پرامن احتجاج کے آئینی حق کے تحت بغیر مقدمات اٹھائے گئے ہزاروں شہریوں کو رہا کیا جائے اورتحریک انصاف کے خلاف مقدمات کے اندراج کو تحقیقات کے نتائج سے منسلک کیا جائے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے پر ردعمل میں تحریک انصاف کاکہناہے کہ اعلامیے پر مخصوص سیاسی بیانیے کے غلبے پر تشویش ہے۔ ٹھوس حقائق کے بجائے مفروضوں کی بنیاد پر فیصلہ سازی تباہ کن ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکمراں اتحاد پی ٹی آئی اور چیئرمین عمران خان کے خلاف لندن پلان کے تحت طے شدہ شرمناک سیاسی نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے۔ قومی ترقی اور استحکام آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ سے ہی ممکن ہے تاہم گزشتہ 13 ماہ کے واقعات نے ثابت کیا کہ مقتدر سیاسی اور عسکری اشرافیہ کی ترجیحات اس کے برعکس ہیں۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت 9 مئی کے پرامن احتجاج میں نہتّے شہریوں کے قاتلوں اور جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث انتشارپسندوں کی نشاندہی کرے اور سپریم کورٹ ججز پر مشتمل با اختیار عدالتی کمیشن بنایا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق محض شکوک و شبہات یا پرامن احتجاج کے آئینی حق کے تحت بغیر مقدمات اٹھائے گئے ہزاروں شہریوں کو رہا کیا جائے اورتحریک انصاف کے خلاف مقدمات کے اندراج کو تحقیقات کے نتائج سے منسلک کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف وطنِ عزیز کو گھمبیر بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے کسی خوف یا لالچ کے بغیر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...