Home Uncategorized امریکا میں مختلف فنکاروں نے پرندوں کی آوازیں نکال کر سامعین کے دل جیت لئے

امریکا میں مختلف فنکاروں نے پرندوں کی آوازیں نکال کر سامعین کے دل جیت لئے

Share
Share

الاسکا: امریکی ریاست الاسکا میں مختلف فنکاروں نے پرندوں کی آوازیں نکال کر سامعین کے دل موہ لئے ۔
مختلف پرندوں کی آوازیں نکالنے کایہ انوکھا اوردلچسپ مقابلہ ہرسال کی طرح رواں سال بھی امریکہ کی یخ بستہ ریاست میں منعقد کیاگیاجس میں مختلف فنکاروں نے سمندری پرندوں کی آوازیں نکال کرکے سامعین کو حیران کردیا۔

یہ مقابلہ الاسکا کے علاقے ہومر میں منعقد ہوا جسے ’سالانہ کیچ میک بے شوربرڈ فیسٹول‘ کہا جاتا ہے۔ اس میں ہر عمر اور جنس کے فنکار شریک ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ پرندے کی آزادانہ ، چہچہاہٹ اور سیٹیاں خارج کرتے ہیں۔ بعض شرکا پرندوں کے لباس میں بھی شریک ہوتے ہیں۔

اس مقابلے میں پینی گیگ نامی شخص نے سمندری چیل کی آواز نکال پر پہلا انعام حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سمندری پرندوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ گزشتہ موسمِ گرما سے انہوں نے پرندے کی پکار کی مشق شروع کی جس میں انہیں کامیابی ملی۔

مقابلے میں 17 سالہ مرینا اسٹیفی نے سمندری بگلے کی آواز نکالی تو سب حیران رہ گئے۔ اسی طرح شرکا نے اپنے اپنے انداز سے طیرانِ آب کی نقل پیش کی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...