Home سیاست پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

Share
Share

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے تمام اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود، شفقت محمود اور ریاض فتیانہ سمیت دیگر کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر...

بانی تحریک انصاف کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات...

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے،بانی تحریک انصاف

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے...