Home سیاست تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل ،رہا ئی کا حکم

تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل ،رہا ئی کا حکم

Share
Share

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیاجبکہ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے تحریک انصاف کے رہنما ء فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی، فرخ حبیب کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے دلائل دیتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فیصل آباد سے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا، آئی جی پنجاب نے گرفتاری کا میڈیا کے سامنے اعتراف کیا، گرفتاری اور نظر بندی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور غیرقانونی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔

بعدازاں جسٹس انوارالحق پنوں نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنماوٴں اور کارکنوں سمیت 123 فراد کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ فیصل آباد کے 123 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...