Home Uncategorized فلم ’’وی آئی پی‘’ کا ٹریلر جاری عید الضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’’وی آئی پی‘’ کا ٹریلر جاری عید الضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

Share
Share

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی فلم ’وی آئی پی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم ’وی آئی پی‘ عید الضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

رانا کامران کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پاکستان کی سیاسی صورتحال کو فلمایا گیا ہے۔

فلم کی کہانی پاکستان کے سیاسی منظر نامے کے گرد گھومتی ہے جس میں الیکشن، میئر کا انتخاب، عوام کے حالات اور طنز و مزاح بھی موجود ہے۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کراچی کے مقامی سنیما گھر میں منعقد کی گئی جس میں اداکار جاوید شیخ، فلم ساز فضہ علی مرزا، ہدایت کار نبیل قریشی، ہدایت کار ندیم بیگ اور دیگر و دیگر نے شرکت کی۔

اس فلم کے زریعے ہدایتکاری کا ڈیبیو کرنے والے رانا کامران نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہے گی جب آپ دیکھیں گے تو ایسا لگے گا کہ موجودہ وقت کی بات ہورہی ہے۔

فلم ’وی آئی پی‘ عید الضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ جس میں زیک اور نمرہ شاہد کو مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...