Home سیاست آئین پاکستان میں رہتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہوگی،آرمی چیف

آئین پاکستان میں رہتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہوگی،آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور میں یوم سیاہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں جلائے جانے والے جناح ہاوس، آرمی تنصیبات اور پولیس لائنز کا دورہ کیا، یوم سیاہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کاروائی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، مادر وطن کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف کو یوم سیاہ 9 مئی واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 9 مئی واقعات میں متاثرہ جناح ہاوس کا دورہ اور متاثرہ آرمی تنصیبات دورہ بھی کیا، آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز میں افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ نے 9 مئی واقعات کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے، 9 مئی واقعات کے منصوبہ سازوں اور ملوث تمام افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کاروائی کاآغاز کردیاہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں رہتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہوگی، پاکستان آرمی کی طاقت پاکستانی عوام ہیں،پاک فوج اور عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ریاست پاکستان کے خلاف جرم ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھاکہ ریاست پاکستان کے خلاف جرم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ملک دشمن عناصر نے فیک نیوز پراپیگنڈہ کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی، پاکستانی قوم کی مددسے دشمن کے ہر طرح کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔

آرمی چیف نے سروسز ہاسپٹل کا دورہ بھی کیا، آرمی چیف نے پرتشدد مظاہروں میں زخمی ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی عیادت کی۔

آرمی چیف نے لاہور قربان لینز کا دورہ کیا اور پولیس افسران سے ملاقات کی،آرمی چیف نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے پرتشدد مظاہروں میں پولیس کی تربیت اورتحمل کی اسٹریٹیجی کو سراہا،آرمی چیف نے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت اور انٹیلیجنس شئیرنگ کی یقین دہانی کرائی ہے،آرمی چیف کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے استقبال کیا۔

Share
Related Articles

مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے،وقاص اکرم

پشاور:سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ...

قائمہ کمیٹی صحت کا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بائیو میٹرک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم...

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ...

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ...