Home نیوز پاکستان پاکستان میں پہلی آن لائن فضائی ٹیکسی کا آغا جلد متوقع

پاکستان میں پہلی آن لائن فضائی ٹیکسی کا آغا جلد متوقع

Share
Share

کراچی: نجی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کروانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ایک انجن پر پر مشتمل جہاز میں بیک وقت چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

اسکائی ونگزایوی ایشن کی جانب سے یہ سہولت پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔

کمپنی کے سربراہ عمران اسلم نے بتایا کہ ڈی اے 40ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کا لیز پرمعاہدہ ہوگیا، جس کے بعد ایریل ٹورسروس کے لیے استعمال ہونے والا جہاز پاکستان پہنچ گیا۔

ان کاکہناتھاکہ ایک انجن پر پر مشتمل جہاز میں بیک وقت چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایریل ٹورکے ذریعے ہنگامی طور پر کراچی سے دیہی سندھ اوربلوچستان کے دورافتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جاسکے گی۔

عمران اسلم خان کے مطابق جہازجرمن ساختہ ہے جو 2000 فٹ کی بلندی پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، طیارے کی سروس حاصل کرنے کے لیے ایپ متعارف کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فضائی ٹیکسی کے ذریعے گوادرکا سفر پونے تین گھنٹے جبکہ نواب شاہ سواگھنٹے میں ممکن ہوسکے گا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اسکائی ونگزایمبولینس سروس،ون ڈے پائلٹ اور ہوا بازوں کی تربیت پہلے سے کررہا ہے، اس منفرد سروس کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں کوئی بھی یہ خدمات حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ جیٹ فیول ون کے ذریعے ایک بارری فیولنگ کے ذریعے 11گھنٹے مسلسل اڑان بھر سکتا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...