Home نیوز پاکستان ٹانک میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

ٹانک میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی:سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی اطلاعات پر پر ٹانک کے علاقے میں آپریشن،سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،آپریشن میں بہترین حکمت عملی سے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، آپریشن میں دو جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں انٹیلجینس بیسڈ آپریشن میں مارے جانے والے تین دہشتگردسیکورٹی فورسز اور عام عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔

دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 39 سالہ نائیک محمد عتیق اور 36 سالہ نائیک رجب علی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

شہید نائیک محمد عتیق کا تعلق چکوال، شہید رجب علی ڈسٹرکٹ اٹک کے رہنے والے تھے۔

علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، پاکستان سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ جوانوں کی ایسی لازوال قربانیوں سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...