Home سیاست آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاق اور صوبوں میں فوج کی طلبی

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاق اور صوبوں میں فوج کی طلبی

Share
Share

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت وفاق اور صوبوں میں فوج کی طلبی، تحریک انصاف کے کارکنان، قائدین کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن اور ان کیخلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف نے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے دائر درخواست کے ذریعے عدالتِ عظمیٰ سے رجوع کر لیا

فوج کی طلبی کے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا

تحریک انصاف کے کارکنان، قائدین کیخلاف جاری بدترین ملک گیر کریک ڈاؤن فوری طور پر رکوانے کی بھی استدعا

پرامن نہتے شہریوں اور کارکنان کیخلاف فوجی عدالتوں کے ذریعے کارروائی کے فیصلے کو غیرآئینی و غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دینے کی بھی درخواست

درخواست بیرسٹر گوہر خان اور عزیر کرامت بھنڈاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے

انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے

حکومتی وزراء کی جانب سے انتخابات کے انعقاد سے مسلسل انکار کی تفصیلات بھی درخواست کے ساتھ لف کی گئی ہیں

آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کے جواز اور فوج کی اسلام آباد اور صوبوں میں تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی درخواست کے ساتھ لف کئے گئے ہیں

تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پرامن احتجاج کے تصاویری شواہد بھی درخواست کے ساتھ عدالتِ عظمیٰ کے سامنے پیش کئے گئے ہیں

تحریک انصاف کے کارکنان، قائدین کیخلاف بدترین غیرقانونی کریک ڈاؤن کی تفصیلات بھی عدالت کے سامنے رکھی گئی ہیں

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ سے روکنے کے ناقابلِ تردید شواہد کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے

Share
Related Articles

ڈاکٹرعافیہ کیس، وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے خط کا جواب نہ ملنے پروزارت خارجہ سے جواب طلب

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے حوالے...

حکومتی ارکان کاشبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلئے نامناسب لفظ استعمال کرنے پر شدید احتجاج

اسلام آباد:حکومتی ارکان نے شبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلئے نامناسب...

جسٹس منصورعلی شاہ کا سپریم کورٹ کے بینچز کے اختیارات سے متعلق حکمنامہ جاری

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے انکم...