Home سیاست وفاق اور نگران پنجاب حکومت کی صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت ،سپریم کورٹ میں جواب جمع

وفاق اور نگران پنجاب حکومت کی صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت ،سپریم کورٹ میں جواب جمع

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کے لیے تاریخ دینے کے معاملے پر نگران پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب نے الیکشن سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

پنجاب حکومت نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار سپریم کورٹ کا نہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے، 14 مئی کو الیکشن کی تاریخ دے کر اختیارات کے آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 218 کے تحت صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے کے پی الیکشن کی تاریخ نہیں دی، الیکشن پروگرام میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔

پنجاب حکومت نے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول ملٹری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پْرتشدد احتجاج اور مظاہرے ہوئے جن میں 162 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 97 پولیس گاڑیوں کو جلایا گیا، 9 مئی کے واقعہ کے بعد صوبے میں سیکیورٹی حالات تبدیل ہوگئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے تحریری جواب میں مزید کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے لیے 5 لاکھ 54 ہزار سیکیورٹی اہل کار درکار ہوں گے اور اس وقت اگر الیکشن ہوئے تو صرف 77 ہزار کی نفری دستیاب ہے۔

اسی ضمن میں وفاقی حکومت نے بھی پنجاب انتخابات کیس فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کردی۔ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروادیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...