Home سیاست پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کو نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کو نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کو نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے نہیں کیا جا سکتا، آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج یسے لڑانے کے لیے ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈاوٴن کالعدم قرار دے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...