Home سیاست قومی اسمبلی میں9 مئی کے واقعات کیخلاف قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں9 مئی کے واقعات کیخلاف قرارداد منظور

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں نو مئی کے واقعات کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے مںظور کرلی گئی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ نو مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نو مئی کے تمام مقدمات موجودہ قوانین کے تحت چلیں گے۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ نومئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نومئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا، ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد پر ووٹنگ کروائی جس پر ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...