Home سیاست بظاہر مارشل لا جیسی صورت حال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہا ہے،عمران خان

بظاہر مارشل لا جیسی صورت حال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہا ہے،عمران خان

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تشدد کا راستہ وہ اختیار کرتے ہیں جو الیکشن سے خوف زدہ ہوں۔ میں فوج پر تنقید اس طرح کرتا ہوں جیسے بچوں پر تنقید کرتا ہوں جس کا مقصد اصلاح کرنا ہوتا ہے۔ بظاہر مارشل لا جیسی صورت حال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہا ہے۔

برطانوی ریڈیو کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بہت کمزور ہوچکی ہے اور بظاہر مارشل لا جیسی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کو آرمی چیف چلا رہا ہے۔ ملک میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے کیونکہ 70 فیصد ووٹ بینک رکھنے والی پارٹی کو ایسے اقدامات سے نہیں روکا جا سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تشدد ہو تو حکومت کو کریک ڈاوٴن کا بہانہ مل جاتا ہے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔ بڑے ووٹ بینک والی پارٹیوں کو امن اور الیکشن چاہیے ہوتے ہیں۔ تشدد کا راستہ وہ اختیار کرتے ہیں جو الیکشن سے خوف زدہ ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مجھے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے۔ میری گرفتاری کا بڑا امکان ہے۔ موجودہ چیف سے بھی میرا کوئی اختلاف نہیں لیکن وہاں سے کوئی اختلاف ہے تو وہ ہی بتا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں فوج پر تنقید اس طرح کرتا ہوں جیسے بچوں پر تنقید کرتا ہوں جس کا مقصد اصلاح کرنا ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

کسی کو وزیراعلیٰ یا بیوروکریسی سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے کہیں اور جاکر چغلی نہ کرے، بلاول بھٹو

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کو وزیراعلیٰ...

علی امین گنڈاپور کا بطور صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا استعفی منظور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بطور صدر کے پی کے پی...

جی ایچ کیو حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

24 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر ڈی...