Home نیوز پاکستان بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی۔ بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ صارفین سے 46ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری سے مارچ تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا جبکہ بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک ہوگا۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی بعد میں جاری کرے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹی فیکیشن کے بعد ہوگا۔

حکومت فی الحال بجلی کے صارفین سے 47 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کر رہی ہے جبکہ 47 پیسے فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ جون تک وصول کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

قرض کی فوری قسط کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

اسلام آباد:پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض پروگرام کی فوری قسط...

اسلام آباد اورپنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود ،بادل برسنے کی پیشنگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشنگوئی...

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ: کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید...

خیبرپختونخوا حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال، فنڈز کے صحیح استعمال کے لئے فریم ورک بنانے کا فیصلہ

پشاور:ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور کام کے معیار کو...