Home سیاست پی ٹی آئی کا عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا،خواجہ آصف

پی ٹی آئی کا عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا،خواجہ آصف

Share
Share

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناوٴنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے لیکر اب تک شواہد مل رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کا عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناوٴنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کیواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا، گرفتار ملزمان خود قبول کررہے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کررکھی تھی۔ تحریک پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...