Home کھیل محمدعامر کے روٹیشن پالیسی کو سراہتے ہوئے شاہین آفریدی پر تنقید وار

محمدعامر کے روٹیشن پالیسی کو سراہتے ہوئے شاہین آفریدی پر تنقید وار

Share
Share

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی روٹیشن پالیسی کو سراہتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی پر بالواسطہ تنقید کی ہے۔

سابق کرکٹر محمد عامر نے روٹیشن پالیسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انجری کا شکار کھلاڑیوں کو بلاوجہ کھلانا ٹیم کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے، بورڈ روٹیشن پالیسی ایسے وقت میں اختیار کی جب وہ مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ اہم کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے سے انہیں ورلڈکپ فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کرکٹ میں روٹیشن پالیسی نہیں تھی لیکن اب بورڈ انتظامیہ نے اچھا اقدام اٹھایا ہے، ورلڈکپ 2022 کے دوران آسٹریلیا میں کئی انجرڈ کرکٹرز نمائندگی کررہے تھے جس کا نقصان ہوا۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں میدان سے جانا پڑا تھا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...