Home سیاست پہلے کہا تھا فیض حمید عمران خان کو مائنس کر کے انکی جگہ لینا چاہتے ہیں، فیصل واوڈا

پہلے کہا تھا فیض حمید عمران خان کو مائنس کر کے انکی جگہ لینا چاہتے ہیں، فیصل واوڈا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ سابق ڈی جی آئی آیس آئی فیض حمید نے اٹھایا۔میں نےپہلے کہا تھا فیض حمید عمران خان کو مائنس کر کے انکی جگہ لینا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب میں پیشی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نیب کی جانب سے طلب کیا گیا، میں واحد وزیر تھا جس نے مخالفت کی تھی، میں نے کہا تھا کہ یہ نیب کیس بنے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس کیس میں زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کا نام آرہا ہے، لیکن ایک شخصیت کو سب بھول گئے ، جس نے اس اسکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ لیا، وہ ہیں سابق ڈی جی آئی آیس آئی فیض حمید۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے اس اسکینڈل سے بھرپور فائدہ اٹھایا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی باقیات سینیٹ میں بھی موجود ہیں، چاہے سیاستدان ہوں یا بیوروکریٹ احتساب سب کا ہوگا ، کرپشن کی پہلی سیڑھی میں نے قوم کے سامنے رکھ دی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی دستاویز دینے کی ضرورت نہیں میں نے بیان ریکارڈ کروا دیا، اربوں روپے کا یک دم فائدہ اچانک نہیں ہوا یہ پلان شدہ تھا، میں نے پہلے کہا تھا فیض حمید عمران خان کو مائنس کر کے انکی جگہ لینا چاہتے ہیں، 9 مئی کو املاک کو نقصان پہنچانے اور فساد کا پلان بہت پہلے سے تیار ہو رہا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...