Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں خودکش دھماکے میں سویلین سمیت 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں خودکش دھماکے میں سویلین سمیت 3 اہلکار شہید

Share
Share

راولپنڈی:24 مئی کو شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔سویلین سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک سید اللہ شاہ جس کی عمر 33 سال تھی اورچارسدہ کا رہائشی تھا اور اکتیس سالہ سپاہی جواد خان جس کا تعلق ضلع ہری پور تھا خیبر پختونخوا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پولیس کانسٹیبل حکیم جان اور ایک بے گناہ شہری نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

خودکش حملہ آور نے ایک عوامی اجتماع کو نشانہ بنانا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی سے ایک بڑی تباہی کو روک دیا گیا کیونکہ فوجیوں نے فوری طور پر خودکش حملہ آور کی گاڑی کو شک کی بنیاد پر روک لیا اور متعدد معصوم جانوں کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں اور معصوم شہریوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...