Home سیاست اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی

Share
Share

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔پرویز الٰہی اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے باوجود آج بھی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ساتھ ہی ان کی حاضری معافی کی درخواست بھی خارج کردی۔

پرویز الٰہی اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے باوجود آج بھی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل امجد پرویز نے پرویز الٰہی کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
وکیل نے موٴقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں درد ہے، اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کا میڈیکل جعلی ہے۔ عدالت نے وکیل سے کہا لائیں رپورٹس دکھائیں، میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹس فوری پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...