Home سیاست ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چھڑوانے کیلئے کسی نے کوئی زور زبردستی نہیں کی، 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، اسکی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ملیکہ بخاری نے کہا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں اور تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے رہی ہوں، بطور وکیل نظام انصاف کی بہتری کے لیے کام جاری رکھوں گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...