Home نیوز پاکستان یومِ تکریمِ شہداء،شوبز ستاروں کا پاک افواج کے شہداء اور ان کی ماؤں کو خراجِ تحسین

یومِ تکریمِ شہداء،شوبز ستاروں کا پاک افواج کے شہداء اور ان کی ماؤں کو خراجِ تحسین

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز کے فنکاروں نے یومِ تکریمِ شہداء پر پاکستان کے شہداء اور ان کی بہادر ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

لالی ووڈ فلموں کے سینئر اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے نئے گانے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

اداکار نے ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’ پاکستان کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ گانا پاکستان کے شہید بیٹوں کی ماؤں کیلئے ہے ہم ان کے ساتھ جنہوں نے یہ ناقابلِ تصور نقصان اُٹھایا‘۔

اداکارہ سجل علی نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ نغمے کو شیئر کرتے ہوئے پاک فوج کے شہیدوں اور ان کی ماؤں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سجل علی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’پاکستان کے شہدا کی مائیں بھی ان کی طرح بہادر ہیں جو اپنے لختِ جگر کو سرحد پر بھیجتی ہیں، وہ مائیں روتی ہے ان کا دل بھی تڑپتا ہے مگر وہ ثابت قدم رہتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر شہدا اور ان کی ماؤں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

Share
Related Articles

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت اوراحترام کے ساتھ...

نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

کراچی :پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے...

خواتین آخری افطار کرتے ہی اپنے عید لُک کو فائنل کرنے کیلئے تیار

عید میں بس ایک دن باقی ہے۔ مرد، خواتین، بچے سب ہی...

پی ایس ایل کی “انفینیٹی” ٹرافی لاہور پہنچ گئی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی “انفینیٹی” ٹرافی مختلف شہروں کا...