Home Uncategorized ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو پلے اسٹور پر موجود ایک ایپ سے خبردار کر دیا

ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو پلے اسٹور پر موجود ایک ایپ سے خبردار کر دیا

Share
Share

بریٹی سلوا: ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر موجود ایک ایپلی کیشن ان کا ڈیٹا چراسکتی ہے۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر 19 ستمبر 2021 سے موجود ہے اور 50 ہزار سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے۔

سافٹ ویئر کمپنی ای سیٹ نے آئی ریکارڈ نامی اسکرین ریکارڈر ایپلی کیشن کی نشان دہی کی ہے جو میلویئر سے متاثر ہے۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر 19 ستمبر 2021 سے موجود ہے اور 50 ہزار سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے۔ تاہم، ای سیٹ کے مطابق یہ ایپ شروع سے ہی میلویئر سے متاثر نہیں تھی بلکہ اگست 2022 کے قریب متاثر ہوئی۔

ماہرین نے واضح کیا کہ ڈیویلپرز کی جانب سے ایک صحیح ایپ اپ لوڈ کرنے کے کئی مہینوں بعد نقصان دہ کوڈ اپ ڈیٹ کیا جانا ایک غیر معمولی امر ہے۔

کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ریکارڈرکے درست ورژن میں شامل کیا جانے والا نقصان دہ کوڈ اوپن سورس AhMyth Android RAT (remote access trojan) پر مبنی ہے اور اس کو AhRat کی شکل دی ہوئی ہے۔

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق ایپ کا مخصوص رویہ یعنی انتہائی خاموشی سے مائیکروفون ریکارڈنگ اور مخصوص ایکسٹینشن کی فائلوں کا چرانا، ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایپ کسی جاسوسی کی مہم کا حصہ ہے۔

تاہم ایپ کا تعلق کسی مخصوص مجرمانہ گروہ سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...