Home سیاست حکومت نے دس سیاسی رہنماوٴں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردئیے

حکومت نے دس سیاسی رہنماوٴں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردئیے

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور شیخ رشید احمد سمیت دس سیاسی رہنماوٴں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے۔

ائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنماوٴں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کردئیے گئے۔

جن رہنماوٴں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں عون عباسی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور، علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اعظم خان سواتی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و پی ٹی آئی کے حامی شیخ رشید احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب اپنے ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ میں اللہ کے فضل سے ماں اورعوام کی دعاوں سے کرپشن سے پاک16مرتبہ وفاقی وزیررہاہوں اقوام متحدہ میں خطاب کیااورپاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کی خدمت کی

شیخ رشیداحمدنے کہا کہ زرداری نوازڈارکی طرح ملک سے نہیں بھاگالیکن آج میری شہریت پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے ہیں جب تک گرفتار نہیں ہوتاقوم میریٹوئٹرکو فالوکر ے۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...