Home Uncategorized عروج آفتاب کا خود کو پاکستانی اور اردو گلوکارہ کہنے پر اظہار ناراضگی

عروج آفتاب کا خود کو پاکستانی اور اردو گلوکارہ کہنے پر اظہار ناراضگی

Share
Share

نیویارک: گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب نے خود کو ’اردو‘ اور ’پاکستانی گلوکارہ‘ کہنے والوں پر ناراضی کا اظہار کیا جس پر سوشل میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ 2021 میں اپنے گانے ’محبت‘ پر گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کی کیٹیگری میں گریمی ایوارڈ جیتا تھا۔

عروج آفتاب نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گلوکاروں کو ان کی نسل اور رنگ کے بجائے اس کی تخلیقی ورثے سے پہچانا جانا چاہئے۔ گلوکارہ کی ٹویٹ کے بعد مختلف قسم کا ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ افراد نے ان کے موقف کی تائید کی جبکہ اکثریت نے عروج آفتاب کو اس پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بعض صارفین نے گلوکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اپنی صلاحیت سے کامیابی کے اونچے سنگھاسن تک پہنچ جائیں تب بھی آپ کی شناخت آپ کی جڑوں سے ہی کی جائے گی۔

کچھ صارفین نے عروج آفتاب کو شرم دلاتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی نسل اور جڑوں پر شرمندہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسے قبول کرنا چاہئے اور یہ ثقافتی لیبل ان کے فنکارانہ سفر میں ان کی طاقت کا ذریعہ بنے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...