Home Uncategorized اسٹرابیری عمر بڑھنے کے رفتار میں کمی اور قوتِ مدافعت کو بہتر کرنے میں مددگار

اسٹرابیری عمر بڑھنے کے رفتار میں کمی اور قوتِ مدافعت کو بہتر کرنے میں مددگار

Share
Share

مینیسوٹا:ایک تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹرابیری کو توانا رنگ اور ذائقہ دینے والے کیمیکل انسانوں میں ممکنہ طور پر عمر بڑھنے کی رفتار کو سست کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف مینیسوٹا میں انسٹیٹیوٹ آف بائیولوجی آف ایجنگ اینڈ میٹابولزم کے شریک ڈائریکٹر پال روبنز سالوں سے فائسٹِن کا مطالعہ کر رہے ہیں اور وہ یہ دیکھ کر حیران ہوئے ہیں کہ یہ مرکب کس طرح تجربہ گاہ میں موجود چوہوں کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔

شائع ہونے والی تحقیق میں پال روبنز نے یہ بتایا ہے کہ سیب جیسے لال اور زنگ کے رنگ والے پھلوں میں بھی پائے جانے والا یہ مرکب تجربہ گاہ کے چوہوں کی زندگی بہتر کر سکتا ہے اور اوران کی عمر بڑھا سکتا ہے۔

لیکن کووڈ وباء کے دوران انہوں نے یہ سوچنا شروع کیا کہ کیا یہ مرکب سوزش اور زومبی خلیوں کی مقدار کم کرتے ہوئے ان کی عمر بڑھنے کے رفتار میں کمی اور قوتِ مدافعت کو بہتر کرنے میں مدد کر سکتا ہے؟

لہٰذا انہوں نے اس امید پر کہ فائسٹن ان کی قوتِ مدافعت بہتر کرسکتی ہے، ہر دو ہفتوں میں ایک بار فائسٹِن کی خوراک لینی شروع کی اور تب سے یہ عمل جاری ہے۔

پال روبنز کے مطابق ان کا ایک گٹھنا کمزور ہے، جب بھی وہ خوراک لیتے ہیں تو انہیں بہتر محسوس ہوتا ہے۔

سائنس دان فائسٹِن کو ایک ’سینولائٹک‘ کہتے ہیں کیوں کہ یہ مرکب جسم میں ’سینیسنٹ‘ خلیوں کو ہدف بناتے ہیں اور ان کا صفایا کرتے ہیں۔

یہ خلیے لوگوں کی عمر کے ساتھ بڑھتے ہیں اور بڑھتی عمر سے متعلق صحت کے مسائل کا سبب بنتے ہیں، ان خلیوں کو ’زومبی خلیے‘ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بڑھنے رک جاتے ہیں لیکن مرتے نہیں اور ایسے مالیکیول خارج کرسکتے ہیں جو سوزش کا سبب بنتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...