Home Uncategorized بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کی شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید

بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کی شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید

Share
Share

ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اس لئے اس وقت صرف اپنے خاندان اور گھر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

دیپیکا نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے گزشتہ انٹرویو میں کہی بات کا غلط مطلب نکال کر جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔

دیپیکا نے کہا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اس لئے اس وقت صرف اپنے خاندان اور گھر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ ممکن ہے وہ بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سے 3 سے 4 سال کا وقفہ لیں مگر ایسا نہیں ہے کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر انہیں اس دوران کوئی اچھا پراجیکٹ آفر ہوا تو وہ ضرور کریں گی۔

خیال رہے گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر خبریں چلائی گئیں تھیں کہ سسرال ثمر کا کے ساتھی اداکارہ شعیب ابراہیم سے شادی کر کے اسلام قبول کرنے والی دیپیکا ککڑ نے شوبز کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...