Home سیاست سندھ ہائی کورٹ کا لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر بازیابی کے لیے ئے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر بازیابی کے لیے ئے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم

Share
Share

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر بازیابی کے لیے ئے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم دیدیا۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر رپورٹس پیش کریں۔ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عدالت میں 3 لاپتا افراد کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی۔

پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وارث خان، اعظم عثمانی اور عرفان علی گھر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے محمد عثمان کی گمشدگی سے متعلق بھی پیش رفت رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ محمد عثمان ایم پی او کے تحت نظر بند ہے۔ عدالت نے محمد عثمان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ علاوہ ازیں عدالت نے کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹس طلب کرلی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر رپورٹس پیش کریں۔ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم دیدیا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...