Home highlight ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کے تعاون سے 1.25 ارب ڈالر کے منصوبے تعطل کا شکار

ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کے تعاون سے 1.25 ارب ڈالر کے منصوبے تعطل کا شکار

Share
Share

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کے تعاون سے 1.25 ارب ڈالر کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔

دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ ملٹی لیٹرل اداروں سے فنانسنگ معاہدوں کو 5 برس تک گزرنے کے باوجود ساڑھے 9 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی، ایمرجنسی اسسٹنٹ پراجیکٹ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 15 کروڑ ڈالر کا معاہدہ 2022 میں سائن کیا گیا۔
اقتصادی امور کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کیساتھ معاہدے کو 2 سال سے زائد گزرنے کے باوجود زیرو فزیکل پراگریس ہے، عالمی بینک کے ساتھ خیبر پاس اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کیلئے 46 کروڑ ڈالر کا معاہدہ 2019 میں سائن کیا گیا تھا لیکن 5 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود فزیکل پراگریس 1 فیصد اور فناننشل پراگریس بھی صفر فیصد ہے۔
دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے کو 2026 تک مکمل ہونا ہے جس کیلئے ابھی تک صرف 28 لاکھ ڈالر موصول ہو سکے ہیں، منصوبوں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل نہ کرنا اے ڈی بی اور عالمی بنک کیساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی ہو گی۔

Share
Related Articles

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...