Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت سے قبل 2 رکنی بنچ ٹوٹ گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت سے قبل 2 رکنی بنچ ٹوٹ گیا

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے قبل بنچ ٹوٹ گیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے سائفر گمشدگی کیس میں جج تعیناتی اور جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کرنا تھی۔

بنچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل تھے تاہم سماعت سے قبل ہی جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کے بنچ سے الگ ہوجانے کے بعد اب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیساتھ جسٹس ثمن رفعت آج سماعت کریں گی۔

یاد رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر مؤقف واضح کرنے کیلئے وزارت قانون کے سینئر افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...