Home Uncategorized مسجد نبوی میں سامان لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی

مسجد نبوی میں سامان لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی

Share
Share

ریاض :سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی میں سامان لے جانے پرپابندی عائد کردی۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں سامان کی حفاظت کے لیے پانچ ضوابط کی پابندی کی جائے گی۔

وزارت نے بیان میں کہا کہ زائرین اپنا سامان مسجد نبوی کے اندر لے جانے سے گریز کریں اور انہیں باہر امانت گھر میں جمع کرائیں گے۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ بڑے سائز کے بیگ مسجد نبوی کے اندر لے جانے کی اجازت ہے اور نہ ایسا سامان مسجد نبوی کے صحنوں میں لایا جاسکتا ہے اور نہ امانت گھر میں انہیں محفوظ کرایا جاسکتا ہے۔

وزارت کے مطابق زائرین کی سہولت کے لیے بیرونی صحنوں میں ’امانت گھر‘بنائے گئے ہیں جہاں چھوٹے سائز کے بیگ ہی محفوظ کرائے جاسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...