Home #ٹرینڈ بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

Share
Share

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا۔

اس حوالے سے کیوریٹر شیر باغ عثمان بخاری نے کہا ہے کہ بنگالی ٹائیگر کئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سے کھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا۔

عثمان بخاری کا کہنا ہے کہ بنگالی ٹائیگر گردوں اور معدے کی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنگالی ٹائیگر 2018ء میں بہاولپور کے شیر باغ میں ہی پیدا ہوا تھا۔

شیرباغ انتظامیہ کے مطابق 3 سال سے بنگالی ٹائیگر آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا، جس وجہ سے اس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو چکی تھی۔

Share
Related Articles

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا...

نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن...

دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں پر ردعمل...

190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر کر دی گئیں

اسلام آباد:190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں...