Home نیوز پاکستان عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے قیمت میں بڑا اضافہ

Share
Share

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 2640ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کے اضافے سے 273900 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2315روپے کے اضافے سے 234825 روپے کی سطح پر آگئی،ا س کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...