Home Uncategorized بالی وڈ پروڈیوسر نے سیما حیدر کو فلم کی پیشکش کردی

بالی وڈ پروڈیوسر نے سیما حیدر کو فلم کی پیشکش کردی

Share
Share

ممبئی:محبت کی خاطر اپنے 4 بچوں کے ہمراہ بھارت جانے والی سیما کو بالی وڈ کے پروڈیوسر امیت جانی نے فلم میں ہیروئن کے کردار کی پیشکش کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما کو یوپی کے پروڈکشن ہاؤس ’جانی فائر فوکس‘ کی جانب سے فلم کی آفر کی گئی ہے تاہم یہ فلم سچن اور سیما کی لو اسٹوری کی کہانی کے بجائے راجستھان میں قتل کیے جانے والے ٹیلر کنہیا پر بنائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیما حیدر کے ساتھ ان کے شوہر سچن کو بھی بالی وڈ فلموں میں کام کی آفرز آرہی ہیں تاہم ابھی تک دونوں نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما فلم میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کی افسر کا کردار نبھائیں گی، فلم کی آفرز ملنے کے بعد سیما سچن نے فلم ڈائریکٹرز جیانت سنہا اور بھرت سنگھ سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس سے قبل سیما اور سچن نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ضروریات زندگی پوری کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے وہ خاصی جدوجہد کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...