Home نیوز پاکستان مذہبی توہین کے الزام میں خاتون کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

مذہبی توہین کے الزام میں خاتون کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

Share
Share

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں مذہبی توہین کے الزام میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اچھرہ کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا مقدمہ متعدد افراد کے خلاف درج کرلیا ہے اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) سیل کردی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر ایس ایچ او اچھرہ محمد بلال کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے پولیس کے متعدد اجلاس ہوئے اور ابتدائی طور پر مذہبی پہلو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی آر نہ درج کرنے کا کہا گیا تاہم بعدازاں اجلاس میں ایف آئی آر کا حکم دیا گیا۔

پولیس نے ایف آئی آر میں 5 نامزد اور متعدد نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا ہے اور ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر سیل ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...