Home سیاست پختونخوا اسمبلی میں لیگی رکن ثوبیہ شاہد پر اشیا پھینکنے کیخلاف پولیس سے رجوع

پختونخوا اسمبلی میں لیگی رکن ثوبیہ شاہد پر اشیا پھینکنے کیخلاف پولیس سے رجوع

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن ثوبیہ شاہد پر اشیا پھینکنے کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی کو بوتلیں مارنے اور بدتمیزی کرنے کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا گیا اس حوالے سے لیگی خاتون ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے تھانہ شرقی میں درخواست جمع کرادی ہے۔

ن لیگ کی جانب سے اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون رکن صوبائی اسمبلی کو لوہے کی چیزیں مارنے والوں کی ویڈیوز ایف آئی اے کو دی جائیں گی جب کہ بدتمیزی کیے جانے کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔

لیگی رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ پختون خوا اسمبلی میں غنڈے کون لایا؟ کس مقصد کے لیے لائے گئے ؟ اس معاملے کی تحقیقات چاہتے ہیں۔ ن لیگ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے۔ اگر صوبائی حکومت تحقیقات نہیں کرے گی تو وفاقی ایجنسیوں سے کروائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...