Home سیاست نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھالیا

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھالیا

Share
Share

پشاور: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے گورنر کے پی غلام علی نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں کے پی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بابراعوان، اعظم سواتی اور دیگر بھی موجود تھے۔

حلف کی تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی گورنر ہاؤس پہنچی، اس دوران بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی، مہمانوں کی کرسیوں پر کارکنوں نے قبضہ کرلیا، ارکان اسمبلی کی سیٹوں پر بھی کارکنان بیٹھ گئے۔

مہمانوں کی کرسیاں خالی کرنے کے لیے اسٹیج سے بار بار اپیل ہوئی تاہم کارکنان نے سنی ان سنی کردی جس پر نومنتخب ارکان نے کھڑے ہوکر تقریب میں شرکت کی، ایم پی اے کو بھی جگہ نہیں ملی۔

خیال رہے کہ گورنر ہاؤس کی جانب سے ایک روز قبل صوبائی نگران کابینہ تحلیل ہونے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گورنر نے نگران وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر نگران کابینہ تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...