Home نیوز پاکستان لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے کا مقدمہ درج، تحقیقات شروع

لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے کا مقدمہ درج، تحقیقات شروع

Share
Share

اسلام آباد:برطانوی دارالحکومت میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے کیس میں برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
نجی ٹی وی کا سفارتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مڈل ٹیمپل ان لندن کے باہر 29 اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے معاملے پراہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغازکردیا، معاملے کو برطانیہ کے اعلی ترین سفارتی حکام کے ساتھ اٹھائے جانے کے بعدمقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد اب تحقیقات برطانوی قوانین کے تحت کی جائیں گی۔

سفارتی گاڑی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ سوار تھے۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...