Home نیوز پاکستان خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share
Share

پشاور:خیبرپختوںخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکے معاملے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے ڈولفن آیان کیس میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ ڈولفن آیان کی درخواست پر تھانہ ہشنگری میں ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ڈولفن آیان کی مدعیت میں درج مقدمے میں ملزم عمران سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمران اور اس کے ساتھیوں نے 2023 میں شبقدر سے اسلحے کی نوک پر اٹھایاا ور اپنے حجرے میں لے گئے اور نازیبا ویڈیو بنائی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان ویڈیو کے ذریعہ بلیک میل کرتے رہے اور بعدازاں 29 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل ہونے کا پتا چلا جبکہ ملزم عمران اور اس کے ساتھی ملنے کے لیے بھی بلاتے تھے۔

ڈولفن آیان نے درخواست میں کہا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور میرے خاندان کی ساکھ اور عزت مجروح ہوئی ہے لہٰذا ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...