Home sticky post 4 ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ درج، 30 افراد نامزد

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ درج، 30 افراد نامزد

Share
Share

پشاور:ڈپٹی کمشنر پر گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی کرم میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ صدہ سے بگن کی جانب آتے وقت بگن کے مقام پر ڈی سی پر حملہ ہوا، پانچ نامعلوم سمیت 30 افراد مقدمے میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعے میں ڈپٹی کمشنر کرم اور 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ضلع کرم میں دفعہ 144 کے تحت 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔ دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی 2 ماہ کیلئے پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جاوید محسود پر فائرنگ مذاکراتی عمل کے دوران ہوئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود پر حملہ کی حکومت کو موصول ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے دوسرے قافلوں سے پہلے جانا تھا اور سڑک کھلوانے کےلیے چند مشران سے ملاقات کرنی تھی۔ مذاکراتی عمل کے دوران شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔

تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 3 پولیس اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ڈپٹی کمشنر کو 3 گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔

بعدازاں کرم کےلیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...