Home سیاست بغاوت پر اکسانے کا کیس ، مسلسل عدم حاضری پر شہبازگل اشتہاری قرار

بغاوت پر اکسانے کا کیس ، مسلسل عدم حاضری پر شہبازگل اشتہاری قرار

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے افواجِ پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں مسلسل عدم حاضری پر شہبازگل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبطگی کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے اور نادرہ نے شہبا زگل کی جائیدادوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

عدالت نے شہبازگل کی دو درخواستیں بھی مسترد کردیں۔شہبازگل کی کیس کی کارروائی روکنے اور بذریعہ ویڈیوٴ لنک حاضری لگانے کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کے خلاف اشتہاری کی کاروائی تب ہی منسوخ ہوتی ہے جب ملزم ذاتی طور پر عدالت پیش ہو، شہبازگل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے روانہ ہوئے تھے، ملزم نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیاہے، ملزم کو ملک سے بھگا دیاگیاہے، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ شہبازگل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں، بھاگے نہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...